free web stats
پہلہ صفحہ / بول نیوز / ڈسٹرکٹ کیچ میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک جوان شہید

ڈسٹرکٹ کیچ میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک جوان شہید


ڈسٹرکٹ کیچ میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کی معمول کی پیٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈسٹرکٹ کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی معمول کی پیٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک جاوید کریم شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تین سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے  کر  سرچ آپریشن  شروع کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کا واقعہ تربت سے 35 کلومیٹر جنوب مشرق میں پیش آیا ہے۔

خبرکا ذریعہ : بول نیوز اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے