free web stats
پہلہ صفحہ / آج نیوز / سابق کپتان جاوید میانداد نے ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ دیا – Sports

سابق کپتان جاوید میانداد نے ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ دیا – Sports




کراچی: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ دیا، اپنے دور کے عظیم بیٹسمین نے جدید طرز کے قومی کپڑوں کا اسٹوڈیو کھول لیا جس کی وجہ سے کراچی کے تجارتی مرکز طارق روڈ کی کرتا گلی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اس دوکان پر جاوید میانداد کے بنائے کپڑے فروخت ہونے لگے۔ یہاں قومی لباس، کرتے اور مختلف ڈیزائن کی واسکٹ دستیاب ہیں۔

enter image description here

قومی ستارہ کی شناخت والے کرتے مقبولیت پارہے ہیں جبکہ خوشنما رنگوں والا معیاری کپڑا بھی فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جاوید میانداد کے ملبوسات آن لائن بھی دستیاب ہیں۔

خبرکا ذریعہ : آج نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے