free web stats
پہلہ صفحہ / آج نیوز / ‘بلدیاتی نمائندوں کےخودمختارہونےتک کراچی کےمسائل حل نہیں ہو سکتے’ – Pakistan

‘بلدیاتی نمائندوں کےخودمختارہونےتک کراچی کےمسائل حل نہیں ہو سکتے’ – Pakistan




وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کے خود مختار ہونے تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

کابینہ اجلاس میں کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہناتھا کہ آئین کا آرٹیکل 140اے بلدیاتی نمائندوں کے مالی، سیاسی اور انتظامی طور پر خود مختاری کی بات کرتا ہے جب کہ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل140اے پر اس کی روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کی حامی ہے کیوں کہ بلدیاتی نمائندوں کے مالی، سیاسی اور انتظامی طور پر خود مختار ہونے تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی جلد سماعت اور فیصلے کے لئے فوری طور پر رجوع کریں۔

خبرکا ذریعہ : آج نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے