free web stats
پہلہ صفحہ / آج نیوز / عالمی مارکیٹ میں سونا تاریخی مہنگا، پاکستان میں بھی قیمت بڑھ گئی – Business

عالمی مارکیٹ میں سونا تاریخی مہنگا، پاکستان میں بھی قیمت بڑھ گئی – Business




کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی اونس سونا 1955 ڈالرز کا ہوگیا جبکہ لوکل مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

لوکل مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 214 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 22 ہزار 750 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 5 ہزار 238 روپے کا ہوگیا ہے۔

-28 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 1 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کا کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 22 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 5 ہزار 024 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالرز کی کمی سے 1930 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2000 روپے کم تھی۔

-27 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 5100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4372 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 23 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 6 ہزار 138 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 46 ڈالرز کے اضافے سے 1942 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2000 روپے کم تھی۔

خبرکا ذریعہ : آج نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے