free web stats
پہلہ صفحہ / بول نیوز / یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا ہے کہ  بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنا دیا ہے

یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا ہے کہ  بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنا دیا ہے


حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ  بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے عید کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تمام امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ مبارک ہو۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ ایک بستی ہے جہاں مسلمانوں کو عید نماز پڑھنے کی اجازت نہیں، جینے کا حق نہیں۔
انسان تو انسان بھارتی فورسز سے پرندے بھی محفوظ نہیں،مشعال ملک
مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو مذہبی آزادی حاصل نہیں کیونکہ بھارت کی دہشتگرد فوج نے کشمیر میں قبضہ کیا ہوا ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی اور کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جبکہ بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

خبرکا ذریعہ : بول نیوز اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے