free web stats
پہلہ صفحہ / سحر اردو / اسرائیلی وزیر اعظم ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر پریشان

اسرائیلی وزیر اعظم ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر پریشان


قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مخالفین کی جانب سے قتل کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ویب سائٹ دی ٹائمزآو کا کہنا ہے کہ  صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس ویڈیو میں مقبوضہ علاقوں میں گزشتہ مہینوں کے دوران بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایسے مظاہرین کی تصاویر اور ٹوئیٹ نشر کی جس میں انھیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے نیتن یاہو کے گھر کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران کہا تھا کہ نیتن یاہو،ان کی بیوی اور بیٹے کو دفن کر دیں گے۔
واضح رہے کہ تل ابیب میں نتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج اب روز کا معمول بن گیا ہے جہاں پولیس مظاہرین کے خلاف ہر گزرتے دن کے ساتھ سختی سے نمٹ رہی ہے۔
نتن یاہو کو کرپشن اور مالی بد عنوانیوں کے الزامات کا سامنا ہے اور وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہنے کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ انہیں کورونا وائرس کی آڑ میں غیر جمہوری طریقے استعمال کرنے جیسے الزامات کا بھی سامنا ہے۔
کورونا وائرس کے باوجود حالیہ ہفتوں کے دوران تل ابیب میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے خلاف متعدد بار مظاہرے ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے 21 نومبر کو مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دہی کے الزامات میں اسرائیلی وزیر اعظم پر باضابطہ طور پر فرد جرم بھی عائد کر دی ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link:
9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

خبرکا ذریعہ : سحر اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے