free web stats
پہلہ صفحہ / بول نیوز / وزیراعظم عمران خان کا غیرملکی میڈیا کوانٹرویو

وزیراعظم عمران خان کا غیرملکی میڈیا کوانٹرویو


وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی میڈیا کوانٹرویو دیا جس میں خطے کی صورت حال کے حوالے سے بات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی اورہم امن کی کوششوں میں کامیاب رہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب کےدرمیان ثالثی کاعمل جاری ہے،ثالثی کا عمل سست ہے لیکن بند نہیں ہوا۔
واضح رہے اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی تھی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، ملک میں آٹے اور گندم کی دستیابی کا جائزہ
ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم نے افغان صدر اشرف غنی سے کہا تھا کہ اس عید الاضحیٰ پر عالمی برادری کو کوویڈ 19 سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
عمران خان نے کوویڈ 19 کے باعث افغانستان میں اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کوویڈ 19 پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

خبرکا ذریعہ : بول نیوز اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے