free web stats
پہلہ صفحہ / بول نیوز / محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر لٸے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر لٸے۔


محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر لٸے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیے ہیں جس کے مطابق ایک کلاس میں 20 سے زائد بچے نہیں بیٹھائے جائیں گے جبکہ ایک ڈیسک پر تین کی بجاٸے دو طلبا کے بیٹھنے کی گنجاٸش ہو گی۔
ایس او پیز کے تحت جن اسکولوں میں جگہ کی قلت ہو گی وہاں مارننگ اور ایوننگ شفٹوں میں بچوں کو پڑھایا جاٸیگا۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق طلبا کو حساب،انگریزی،سائنس مضامین پڑھائیں جائیں گے اور باقی مضامین کا کام گھروں میں کرنے کے لیے دیا جائے گا۔
ایس او پیز کے مطابق ہر اسکول میں بچوں کے ہاتھ سینیٹائزر سے دھونے کا انتظام لازم کیا جائے گا، سینیٹائزر اسکولز اپنے بجٹ سے خریدنے کے پابند ہوں گے جبکہ اسکول میں داخل ہونے سے قبل ہر بچے اور اساتذہ کا بخار چیک کیا جاٸیگا جس کیلٸے الگ سے عملہ رکھا جاٸیگا۔
اسکول کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار کرلیے گئے
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تیار کیے گئے ایس او پیز کے مطابق تمام اسکولز میں اسمبلی،بریک نہیں ہوگی اور کسی بھی قسم کے فنکشن کرنے پر پابندی ہو گی جبکہ صبح اسکول لگنے سے قبل تمام کلاس رومز میں جراثیم کش سپرے کرنا لازم ہو گا۔
واضح رہے اس سے قبل محکمہ اسکول ایجوکیشن لاہور نے اسکول میں طلباء اور انتظامیہ کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے   ایس او پیز تیار کئے تھے۔

خبرکا ذریعہ : بول نیوز اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے