free web stats
پہلہ صفحہ / آج نیوز / لبنانی وزیراعظم نے قبل ازوقت انتخابات کااعلان کردیا – World

لبنانی وزیراعظم نے قبل ازوقت انتخابات کااعلان کردیا – World




لبنانی وزیر اعظم حسن دیاب نے ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔

قوم سے خطاب میں لبنانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں ہزاروں افراد احتجاج کررہے ہیں اوربیروت کے سانحے کے بعد ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

لبنانی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش ہمہ جہت بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے کہ قبل از وقت انتخابات کروا کر ملک میں نئی سیاسی نمائندگی اور نئی پارلیمنٹ منتخب کی جائے۔

دوسری جانب بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے بعد پھیلنے والی تباہی پر حکومت کی جوابدہی اور انصاف طلب کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ مظاہرین لبنان کے مرکزی بینک میں جعع ہوگئے اور انہوں ںے پارلیمنٹ کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی۔

مظاہروں کے دوران سیکیورٹی اہل کاروں اور مظاہرین کے مابین تصادم کے نتیجے میں 238 افراد زخمی ہوچکے ہیں جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتالوں میں منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ پولیس 19 افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ لبنانی پولیس نے مظاہرین سے تصادم کے دوران ایک اہل کار کے ہلاک ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔

اس سے قبل مشتعل مظاہرین نے حکمران جماعت کے دفاتر سمیت مختلف سرکاری املاک پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے لبنان کی وزارت توانائی، خارجہ اور وزارت خزانہ کی عمارتوں کو محاصرے میں لے لیا اور کئی مقامات پر سرکاری ملازمین کو یرغمال بھی بنایا۔

خیال رہے کہ 4 اگست کو لبنان کا درالحکومت بیروت ایک زور دار دھماکے سے گونج اٹھا تھا جس کی شدت اس قدر تھی کہ پورٹ مکمل تباہ ہو گئی اور کئی کلومیٹر تک عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

دھماکوں میں اب تک 157 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 6 ہزار افراد زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ دھماکوں سے لبنان کو 15 ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

خبرکا ذریعہ : آج نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے