free web stats
پہلہ صفحہ / آج نیوز / ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے مداحوں کو خوشخبری سنادی – Life & Style

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے مداحوں کو خوشخبری سنادی – Life & Style



بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اُن کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے مداحوں کو وہ خوشخبری سنادی جس کا اُن کے مداح بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے انوشکا کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوشخبری سنائی۔

مایہ ناز بھارتی بلے باز نے جو تصویر شیئر کی اُسے دیکھ کر واضح لگ رہا ہے کہ اُن کی اہلیہ اُمید ہے ہیں۔ کوہلی نے کیپشن میں لکھا کہ ‘اور پھر ہم دو سے تین ہوجائیں گے’۔

enter image description here

اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ اُن کے پہلے بچے کی پیدائش جنوری 2021 میں متوقع ہے۔

دوسری جانب انوشکا شرما نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے اس خبر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

enter image description here

واضح رہے کہ ویرات اور انوشکا 11 دسمبر 2017 کو اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

خبرکا ذریعہ : آج نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے