free web stats
پہلہ صفحہ / ہم نیوز / کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک


نیویارک: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگ نے 45 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے گورنر نے کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سین برناڈینو کے نزدیک لگی آگ نے شہر کا درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچا دیا۔ آگ سے متاثرہ علاقے میں پھنسے 200 سے زائد افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا گیا ہے۔

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر 17 روز بعد قابو پالیا گیا

خیال رہے کہ کیلیفورنیا میں 15 اگست سے اب تک جنگلات میں 900 مقامات پر لگنے والی آگ سے 15لاکھ ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہےجبکہ 3 ہزار 300 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

کیلفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

یاد رہے کہ 23 اگست کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کو آفت قرار دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت چودہ ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہے تاہم اس کی شدت بڑھتی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 585 مقامات پر لگی  آگ سے اب تک دس لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر اگے جنگلات تباہ ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنی والی آگ سے تقریباً 50 کروڑ سے زائد جانور ہلاک  جبکہ اس خطے میں موجود جانوروں کی کئی اقسام صف ہستی سے مٹ جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

خبرکا ذریعہ : ہم نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے