free web stats
پہلہ صفحہ / ہم نیوز / پی سی ون کی موڈیفکیشن کے لیے اسد عمر کا مراد علی شاہ کو خط

پی سی ون کی موڈیفکیشن کے لیے اسد عمر کا مراد علی شاہ کو خط


اسلام آباد: ‏وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کہا ہے کہ کے فور پراجیکٹ کو جلد نافذ کرنے کے لیے پی سی ون کی موڈیفکیشن مکمل کی جائے۔

کراچی پر سیاست کی تو جوتے پڑیں گے، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے جانے والے خط میں کہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کو ساتھ مل کر ہی مکمل کیا جا سکتا ہے۔

کراچی پیکج: اسد عمر کی وفاقی وزارتوں کو کام شروع کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے لکھا ہے کہ کے فور سمیت دیگر تمام منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے خط میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کہا ہے کہ صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے لکھے جانے والے خط میں کہا ہے کہ منصوبوں کو جلدی اور آسانی سے مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

خبرکا ذریعہ : ہم نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے