free web stats
پہلہ صفحہ / بول نیوز / بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 72ویں یوم وفات- بول نیوز

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 72ویں یوم وفات- بول نیوز


بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 72ویں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 72ویں برسی کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات وسیمینارز، کانفرنسز اور دیگر پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

یوم قائد اعظم کے موقع پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد ہوںگی جن میں ان کی خدمات پرروشنی ڈالی جائے گی۔

یاد رہے قائد اعظم محمد علی جناح ایک عہد کا نام ہے، قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا۔

محمد علی جناح نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز 1906 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا تاہم انیس سو تیرہ میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی، آپ نے خود مختار ہندوستان میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کی خاطر مشہور چودہ نکات پیش کیے۔

قائد اعظم کی قیادت میں برِصغیر کے مسلمانوں نے نہ صرف برطانیہ سے آزادی حاصل کی بلکہ تقسیمِ ہند کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔

قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے الگ ملک کےلئے جدوجہد کی لیکن قیام پاکستان کے صرف ایک سال بعد وہ اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔

خبرکا ذریعہ : بول نیوز اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے