free web stats
پہلہ صفحہ / بول نیوز / اس وقت ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے، فخر عالم

اس وقت ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے، فخر عالم


پاکستان کے نامور گلوکار، اداکار و میزبان فخر عالم نے کہا کہ اس وقت ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ نفرت پھیلانے والے بہت ہیں۔

فخر عالم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ملک کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔

اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کہ’نہ مسلمان، نہ ہندو، نہ شیعہ، نہ سُنّی، نہ سِکھ اور نہ عیسائی بلکہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔

فخر عالم نے کہا کہ مذہب اور مسلک سے ہٹ کر ایک ہونا سیکھو کیونکہ یہاں نفرت کروانے والے اور ہمیں تقسیم کرنے والے بہت سے لوگ موجود ہیں۔

اُنہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ  یہ بات یاد رکھیں کہ وہ سبھی لوگ ہمارے دوست نہیں بلکہ ہمارے دشمن ہیں۔

یاد رہے کہ فخر عالم نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’پاکستان‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ بھی استعمال کیا جبکہ اس کے ساتھ ہی ایموجی والے پاکستانی پرچم کا بھی اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ اُن کے اِس پیغام پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل دیاجارہا ہے۔



خبرکا ذریعہ : بول نیوز اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے