free web stats
پہلہ صفحہ / بول نیوز / امارات کا چاند پر مشن بھیجنے کا اعلان

امارات کا چاند پر مشن بھیجنے کا اعلان


متحدہ عرب امارات  کی جانب سے  2024 تک چاند پر خلائی جہاز روانہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 عرب  خبررساں  ادارے کے مطابق امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے فرماں روا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے مشن کے حوالے سے آگاہ کیا کہ امارات چاند گاڑی تیار کررہا ہے جو 2024 میں چاند پر اتر جائے گی اور چاند کے ان علاقوں میں نئی دریافتیں کرے گی جو اس سے قبل بھیجے گئے انسانی مشنز میں ممکن نہیں ہوسکی ۔

 اس مشن سے حاصل ہونا والے  ڈیٹا کا تبادلہ عالمی سطح پر تحقیقی مراکز اور اداروں کے ساتھ کیا جائے گا۔

دبئی کے فرمانروا نے یہ بھی اعلان کیا کہ چاند پر بھیجی جانے والی گاڑی کو ان کے مرحوم والد شیخ راشد بن سعید المکتوم سے موسوم کرکے ’راشد‘ کا نام دیا جائے گا۔

فرمانروا شیخ محمد بن راشد الممشن کے لیے بنائی جانے والی گاڑی سو فیصد مقامی انجینیئر تیار کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امارات امل(امید) کے نام سے مریخ کے لیے بھی ایک مشن روانہ کرنے کا علان کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ اگر متحدہ عرب امارات چاند پر پہنچنے کے اپنے مشن میں کامیاب ہوجاتا ہے تو امریکا، سابق سوویت یونین اور چین کے بعد چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک  بن جائے گا  ۔



خبرکا ذریعہ : بول نیوز اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے