free web stats
پہلہ صفحہ / آج نیوز / افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کیلئے بہت اہم ہے،وزیرخارجہ – Pakistan

افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کیلئے بہت اہم ہے،وزیرخارجہ – Pakistan



اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ خطےمیں امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے،افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کیلئے بہت اہم ہے،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیمینار سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ مفاہمتی کونسل کےچیئرمین تمام حقائق سےآگاہ ہیں،افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کواپنی کامیابی سمجھتےہیں،ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے مذاکرات میں امن عمل پرگفتگو ہوئی،خطےمیں امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے،افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کیلئے بہت اہم ہے،بین الافغان مذاکرات کا آغاز بہت اہم قدم ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری افغان مسئلے کےسیاسی حل کی حمایت کررہی ہے،ہم سمجھتےہیں افغانستان میں امن و استحکام سےخطےمیں امن ہوگا،اسلام آباد اور کابل کو معاملات کےحل کیلئےآگےبڑھنا ہوگا،ہم افغان مہاجرین کی عزت ووقار سےواپسی کےخواہاں ہیں۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بہترین مستقبل کیلئےہمیں ماضی کی غلطیوں کو بھول کرآگےبڑھناہوگا،دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہی دونوں ممالک کےعوام کیلئےبہترہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل

دوسری جانب افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،افغانستان عوام کی طرف سےگرمجوشی اوردوستی کا پیغام لایا ہوں،شاہ محمود قریشی سےامن مذاکرات سے متعلق گفتگو ہوئی۔

چیئرمین مفاہمتی کونسل کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہوگا،دورہ پاکستان کا مقصددونوں ممالک کے درمیان نئےمذاکراتی دور کا آغاز کرنا ہے۔

خبرکا ذریعہ : آج نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے