دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمن کرکٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کا پہلا اور انگلینڈ کا دوسرا نمبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ میں آسٹریلیا کا پہلا، انگلینڈ کا دوسرا اور بھارتی ٹیم کا تیسر نمبر ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان ٹیم 230 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
ون ڈے رینکنگ میں بھی آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کی جگہ چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمالیا جبکہ پاکستان ٹیم 77 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔
خبرکا ذریعہ : آج نیوز