free web stats
پہلہ صفحہ / بول نیوز / پاکستان کسٹمز کی ایک اور بڑی کامیابی

پاکستان کسٹمز کی ایک اور بڑی کامیابی


پاکستان کسٹمز نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نایاب نسل کے چوہتر باز عرب ممالک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق باز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے برآمد کیے گئے ہیں  جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ان بازوں کی عالمی منڈی قیمت ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر ہے۔

کسٹمز حکام نے بتایا ہے کہ باز افغانستان سے پاکستان اسمگل کیے گئے تھے اور ضبط شدہ نایاب نسل کے فیلکنس کو عرب مملک میں اسمگل کیا جانا تھا۔

اس تمام معاملے کے حوالے سے کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گذری کے علاقے میں کسٹمز پری وینٹو “اے ایس او” نے 14 اور 15 اکتوبر کی درمیانی شپ چھاپہ مارا گیا تھا جبکہ چھاپے دو مختلف مقامات پر مارے گئے۔

کارروائی نایاب نسل کے پرندوں کے اسمگلرز کے خلاف کی گئی جبکہ کارروائی کے دوران اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے جبکہ کارروائی کے دوران 70 نایاب نسل کے باز ضبط کرلئے گئے۔

بتایا گیا ہے کہاسمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

The post پاکستان کسٹمز کی ایک اور بڑی کامیابی appeared first on .

خبرکا ذریعہ : بول نیوز اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے