free web stats
پہلہ صفحہ / ہم نیوز / نواز شریف نے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے، اسد عمر

نواز شریف نے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج سے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسدعمر نے کہا کہ نوازشریف ہرکارے بھیج کر اپنے اور بیٹی کیلئے سیاسی بھیک کیلئے اداروں سے مداخلت کی درخواست کرتے ہیں۔  دونوں میں ناکامی کے بعد ان کو فوجی قیادت اور جمہوریت دشمن لگنا شروع ہوگئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ میاں صاحب آج سے چند ہفتے پہلے آپ نے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے، اس وقت آپ کو نہیں پتا تھا کے ملک میں 4 دفعہ مارشل لا لگا تھا، آیا یہ خبر آپ کو لندن پہنچنے کے بعد پتہ چلی؟

ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) قوانین کی آڑ میں حکومت کو بلیک میل کر کے این آر او مانگنے کی ناکام کوشش کرتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا سیاست دان ہے جوکلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیتا اور دنیا میں پاک فوج کی قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے نہیں تھکتا۔ یہ کیسا سیاست دان ہے جو مودی کو گھر بلاتا ہے اور اپنے ملک کی فوج کو بدنام کرتا ہے۔

اسد عمر کا مزید بتانا تھا کہ یہ کیسا سیاست دان ہے جو آرایس ایس کے خلاف نہیں بولتا لیکن اپنی فوج کے خلاف زہر اگلتا ہے۔



خبرکا ذریعہ : ہم نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے