free web stats
پہلہ صفحہ / بول نیوز / ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کی کوشش کی گئی، مولانا فضل الرحمان

ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کی کوشش کی گئی، مولانا فضل الرحمان


جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حال ہی میں مولانا عادل قتل کی صورت میں ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کی کوشش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہر قائد ماضی میں بھی خون میں نہلایا گیا تھا اور آج بھی ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کی کوشش کی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں عدم تحفظ کی فضا بنادی گئی ہے اور مختلف مکاتب فکر کو آپس میں لڑانے کی سازش کسی اور کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے دباؤ کا رخ کسی اور کی طرف موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہم اس سے متعلق لوگوں کا نام جانتے ہیں اور ہم انہیں پہچانتے ہیں مگر نام نہیں لے رہے ہیں۔

The post ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کی کوشش کی گئی، مولانا فضل الرحمان appeared first on .

خبرکا ذریعہ : بول نیوز اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے