free web stats
پہلہ صفحہ / بول نیوز / پاکستان میں کورونا سے آج مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا سے آج مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے


پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 7152 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 357952 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں کورونا سے 2،2 جبکہ پنجاب اور سندھ میں کورونا سے 9،9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 7152 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 2747 ، بلوچستان میں 156 ، خیبرپختونخوا میں 1309، آزاد کشمیر میں 121 ،اسلام آباد میں 255، گلگت بلتستان میں 93 ، پنجاب میں 2471 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 9 مریض دم توڑ گیا، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2747 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 2193 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ میں 942، اسلام آباد میں 461، پنجاب میں 684 جبکہ آزاد کشمیر میں 106 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 357952 تک پہنچ گئی ہے۔

خبرکا ذریعہ : بول نیوز اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے