استنبول میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی گاڑی میں بھولے گئے تین لاکھ یورو اس کے مالک کو واپس کر دیئے۔
بتایا گیا ہے کہ استنبول کے ہوائی اڈے سے ایک غیر ملکی مسافر ٹیکسی میں بیٹھا جسے ہوٹل کے دروازے پر چھوڑنے والے ڈرائیور نےگاڑی کی عقبی نشست پر ایک بیگ دیکھا جس میں تین لاکھ یورو موجود تھے۔
ٹیکسی ڈرائیور نے فورا ہی ہوٹل انتظامیہ سے رابطہ کرتےہوئے پیسوں سے بھرا یہ بیگ اس کے مالک کے حوالے کر دیا ۔
خبرکا ذریعہ : ٹی آر ٹی نیوز