free web stats
پہلہ صفحہ / بول نیوز / وزیر اعظم کا سراج قاسم تیلی کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیر اعظم کا سراج قاسم تیلی کے انتقال پر اظہار افسوس


وزیراعظم عمران خان  نے معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  نے کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کےسابق چیئرمین و  معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 وزیراعظم  نے سراج قاسم تیلی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

خیال رہے کہ معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی  کچھ دیر قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

سراج قاسم تیلی ان دنوں دبئی میں تھے جہاں وہ نمونیا کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے اور  گذشتہ 2 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

سراج قاسم تیلی کو حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی معاشی خدمات کے اعتراف پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

The post وزیر اعظم کا سراج قاسم تیلی کے انتقال پر اظہار افسوس appeared first on .

خبرکا ذریعہ : بول نیوز اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے