free web stats
پہلہ صفحہ / آج نیوز / یہ قیامت تک میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتے، شہباز شریف – Pakistan

یہ قیامت تک میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتے، شہباز شریف – Pakistan



لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ قیامت تک میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتے۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی،جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا اور روسٹرم پر حاضری لگوائی گئی۔

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد مقدمہ کے گواہ بلال ضمیر آفیسر ایف بی آر کا بیان ریکارڈ کیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کے گواہ بلال ضمیر اور محمد شریف کو جرح کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔

شہباز شریف نے عدالت سے بولنے کی اجازت طلب کی اور کہا کہ میڈیکل بورڈ نے انہیں رپورٹس مہیا نہیں کیں، جس پر عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے عدالت حکم جاری کر دے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ قیامت تک میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتے، جس منصوبے کو دیکھیں گے انہیں وہاں بچت نظر آئے گی۔

خبرکا ذریعہ : آج نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے