free web stats
پہلہ صفحہ / ٹی آر ٹی اردو / مجھے فخر ہے کہ میرے دور میں نئی جنگ نہیں چھڑی: ٹرمپ کا الوداعی پیغام

مجھے فخر ہے کہ میرے دور میں نئی جنگ نہیں چھڑی: ٹرمپ کا الوداعی پیغام


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے اپنا الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے وہی کیا جو ہم کرنے آئے تھے اور میں بائیڈن کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے بحیثیت امریکی صدر اپنا الوداعی خطاب بذریعہ یوٹیوب کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فخر ہے کہ میں دہائیوں میں وہ پہلا صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگیں شروع نہیں کیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ میں نے اپنے دورِ صدارت میں مشکل اور سخت ترین لڑائیوں کا انتخاب کیا کہ آپ نے مجھے اسی لیے منتخب کیا تھا۔

امریکی صدر نے الوداعی خطاب میں یہ بھی کہا ہے کہ اب ملک کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہماری قومی عظمت سے اعتماد کے ضیاع کا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے اپنے آخری دن مزید 73 افراد کے ليے صدارتی معافی کا اعلان کيا ہے۔ مستفيد ہونے والوں ميں سب سے نماياں نام ان کے سابق مشير اسٹيو بينن کا ہے۔

ٹرمپ نے 70 افراد کی سزائيں بھی معطل کر ديں،ان کی طرف سے یہ حکم نامہ  گزشتہ شب جاری کیا گیا۔

 واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی متنازعہ شخصيات کے ليے خصوصی صدارتی معافی کا اعلان کر چکے ہيں۔

دوسری جانب ان کی صاحب زادی ٹیفنی ترمپ  نے بھی مائیکل بولوس سے منگنی کا  اعلان کیا ہے۔

خبرکا ذریعہ : ٹی آر ٹی نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے