free web stats
پہلہ صفحہ / ہم نیوز / پاکستان کے چاروں صوبوں میں کورونا ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے

پاکستان کے چاروں صوبوں میں کورونا ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے



پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور اس حوالے تقریب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہوئی۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ  بذریعہ ویڈیو تقریب میں شروع ہوئی۔ کورونا ویکسین سب سے پہلے اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کو لگائی گئی۔

آج 40 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی اور آئندہ دنوں میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد لوگ ویکسین لگوا سکیں گے۔

خیبرپختونخوا اور سندھ میں بھی کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع ہوگئی ہے۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور پھر بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن ہو گی۔

این سی او سی نے تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ویکسین اسٹریٹجی پلان مرتب کیا ہے۔

ویکسین پلان بہترین مروجہ عالمی اصولوں اور ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔ ویکسین اسٹریٹجی کا مقصد صحت مند ماحول اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایک مربوط نظام کے تحت لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین لگانے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن کافیصلہ

این آئی ایم ایس کو قومی سطح پر قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نشن سیل کے ذریعے چلایا جائے گا۔

قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل کےعلاوہ ملک بھر میں اے وی سی سینٹرزقائم کئے گئے ہیں۔ این سی او سی کا نظام ڈیجیٹل ہے اور اس کو شفاف رکھنے کے لیے انسانی عمل دخل بہت محدود ہے۔

کراچی کے جناح اسپتال، خالقدینا ہال، آغا خان یونیورسٹی اسپتال، چلڈرن اسپتال ناگن چورنگی، نیو کراچی سندھ گورنمنٹ اسپتال، قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال، کورنگی اسپتال اور ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں ویکسینشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

خبرکا ذریعہ : ہم نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے