مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، سوچ اور نظریے کا نام ہے۔
تفصیلات کے مطابق سمجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ پرویز رشید جمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے، ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں، وہ کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے، آئندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے سرمایہ رہیں گے۔
پرویز رشید ایک فرد کا نہیں،ایک سوچ،ایک نظریے اورجمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے۔ ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں۔ وہ کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے آئیندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے پارٹی کا ہی نہیں قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 23, 2021
واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل مسترد کر دی، ٹربیونل نے بھی پرویز رشید کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
خبرکا ذریعہ : بول نیوز اردو