free web stats
پہلہ صفحہ / بی بی سی اردو / ایل او سی پر جنگ بندی کا معاہدہ: انڈیا پاکستان کے درمیان جنگ بندی کتنی دیرپا ہو گی؟

ایل او سی پر جنگ بندی کا معاہدہ: انڈیا پاکستان کے درمیان جنگ بندی کتنی دیرپا ہو گی؟


  • پروین شرما
  • صحافی

جنگ بندی

جمعرات کو انڈیا اور پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ جنگ بندی کا اعلان دونوں ممالک کی فوجوں کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) کے درمیان بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔

اس کے تحت 24-25 فروری کی درمیانی رات سے دونوں ممالک لائن آف کنٹرول پر فائرنگ بند کردیں گے اور جنگ بندی سے متعلق گذشتہ معاہدوں پر عمل کریں گے۔

انڈین وزارت دفاع کی جانب سے 25 فروری کو جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘انڈیا اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن کے ذریعے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے لائن آف کنٹرول اور دیگر تمام سیکٹروں پر موجودہ صورت حال کا کھلے اور پرسکون ماحول میں جائزہ لیا۔’

خبرکا ذریعہ : بی بی سی اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے