free web stats
پہلہ صفحہ / ہم نیوز / بیگم صفدر نے آخرکار زرداری کو اپنا باپ بنالیا، معاون خصوصی شہباز گل

بیگم صفدر نے آخرکار زرداری کو اپنا باپ بنالیا، معاون خصوصی شہباز گل


وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بیگم صفدر نے آج آخرکار زرداری صاحب کو اپنا والد مان لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا ہے کہ اب نئے ابوجان اور بیٹی جان ایک دوسرے سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ کوئی قوم کو بھی بتاؤ کون سی غلطیاں کی ہیں جس کی معافیاں مانگ رہے ہو۔ بیگم صفدر اپنی مرضی سے یہاں نہیں ہیں بلکہ این آر او نہ ملنے کی وجہ سے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں۔ میاں صاحب،آپ کیسےعوامی مسائل حل کریں گے؟ آپ نے اپنےدور میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔ میں نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ڈر نہیں، لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا، زرداری

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف اگر جنگ کیلئے تیار ہیں تو انہیں وطن واپس آنا ہوگا۔ میں جنگ کیلئے تیار ہوں مگر شاید میرا ڈومیسائل مختلف ہے۔ میاں صاحب آپ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اصف زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ میں اپنی مرضی سے یہاں ہوں۔ جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرادری کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کوخطرہ ہے۔ میرے والد کو جیل میں 2 ہارٹ اٹیک ہوئے ہیں۔



خبرکا ذریعہ : ہم نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے