free web stats
پہلہ صفحہ / بی بی سی اردو / سمیع چوہدری کا کالم: بے خطر کرکٹ ہی طریقہ بن گئی تو ون ڈے میں پاکستان کے دن بدلنے کو ہیں

سمیع چوہدری کا کالم: بے خطر کرکٹ ہی طریقہ بن گئی تو ون ڈے میں پاکستان کے دن بدلنے کو ہیں


فخر زمان، پاکستان، جنوبی افریقہ

،

،تصویر کا کیپشن

فخر زمان کی سنچریوں نے پاکستان کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ میچز کی تاریخ دیکھی جائے تو یہ سیریز کچھ زیادہ مختلف نہیں رہی۔ جوڑ برابر کا رہا اور حسبِ سابق بات آخری میچ پر آن ٹھہری جو ماضی میں عموماً پاکستان کی ہار پر منتج ہوا کرتا تھا۔

لیکن بابر اعظم نے بازی پلٹ دی اور جب فخر زمان کی وکٹ گرنے کے بعد تاریخ خود کو دہرانے کے موڈ میں نظر آئی تو بابر مردِ بحران بن گئے۔

یہ وکٹ ایسی نہیں تھی کہ کوئی بھی بلے باز فوراً ہم آہنگ ہو کر اپنے شاٹس کھیلنے لگے۔ یہاں سنبھلنے کے لیے وقت درکار تھا اور وقت ہی تو تھا جو پاکستانی مڈل آرڈر کے اعصاب پر طاری ہوا اور بحران کے وسوسے اٹھنے لگے۔

اور وہ مرحلہ آ گیا کہ جہاں 350 کا مجموعہ باآسانی جڑتا نظر آ رہا تھا، وہیں 300 بھی پہنچ سے باہر ہوتا دکھائی دیا۔

خبرکا ذریعہ : بی بی سی اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے