free web stats
پہلہ صفحہ / آج نیوز / سپریم کورٹ: مردم شماری سے متعلق متحدہ کی اپیل قابل سماعت قرار – Pakistan

سپریم کورٹ: مردم شماری سے متعلق متحدہ کی اپیل قابل سماعت قرار – Pakistan



سپریم کورٹ نے دوبارہ مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی اپیل قابل سماعت قرار دیدی ، رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر دیے۔

جسٹس مشیر عالم نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان کی اپیل پر ان چیمبر سماعت کی، جسٹس مشیر عالم نے اپیل سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے مرکزی درخواست کھلی عدالت میں مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وکیل بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے، رجسٹرار آفس نے مرکزی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔

خبرکا ذریعہ : آج نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے