free web stats
پہلہ صفحہ / بول نیوز / عدالت کا احد چیمہ کو رہا کرنے کا حکم

عدالت کا احد چیمہ کو رہا کرنے کا حکم


عدالت  نے ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔

عدالت نے احد چیمہ کو درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے  دس ،دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

وکیل درخواست گزار امجد پرویز نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ سوا تین سال پہلے ان کو گرفتار کیا گیا ،وہ نوے دن جسمانی ریمانڈ پر بھی رہے پر ٹرائل جلد مکمل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

نیب کے وکیل فیصل بخاری نے کہا ہے کہ احد چیمہ کے وکلا نے 12 تاریخیں لی ہیں۔

احد چیمہ کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اب تو ٹرائل کرنے والے جج کا بھی تبادلہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم  اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ احد چیمہ کی ضمانت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ، شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب کی خدمت کرنے والے قابل و محنتی افسر 3 سال 2 ماہ قید ناحق میں رہا۔

خبرکا ذریعہ : بول نیوز اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے