free web stats
پہلہ صفحہ / بی بی سی اردو / برائن رابسن: پانچ دن تک لکڑی کے ڈبے میں بند رہ کر آسٹریلیا سے لندن پہنچنے والے شخص کو دوستوں کی تلاش

برائن رابسن: پانچ دن تک لکڑی کے ڈبے میں بند رہ کر آسٹریلیا سے لندن پہنچنے والے شخص کو دوستوں کی تلاش


  • نیوالا میک کین
  • بی بی سی نیوز، شمالی آئرلینڈ

برائن روبسن

،

،تصویر کا کیپشن

96 گھنٹوں تک کریٹ میں بند رہنے کے بعد برائن اپنی آزادی کا مزہ لیتے ہوئے

کیا آپ کا تعلق آئرلینڈ سے ہے؟ کیا آپ سنہ 1965 میں آسٹریلیا میں تھے؟ اور کیا آپ نے وطن کو شدت سے یاد کرنے والے ایک شخص کو لکڑی کے ایک ڈبے میں بند کر کے ہوائی جہاز کے ذریعے اُس کے گھر پارسل کیا تھا؟

برائن رابسن اب اپنے دوستوں پال اور جان سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اُنھیں اپنے اِن دونوں دوستوں کے پورے نام بھی یاد نہیں ہیں جنھوں نے اُنھیں آسٹریلیا سے ہوائی جہاز میں ایک لکڑی کے ڈبے میں بند کر کے گھر واپس جانے میں مدد دی تھی۔

برطانیہ کے شہر کارڈِف سے تعلق رکھنے والے برائن اُس وقت 19 برس کے تھے جب انھیں ان کے دو دوستوں نے لکڑی کے ڈبے میں بند کر کے ہوائی جہاز میں بُک کروا کر آسٹریلیا سے لندن روانہ کیا تھا۔

اُس وقت برائن لندن کا ٹکٹ نہیں خرید سکتے تھے لیکن انھیں اپنے گھر کی یاد شدت سے ستا رہی تھی اور وہ واپس اپنے گھر جانا چاہتے تھے۔

خبرکا ذریعہ : بی بی سی اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے