ہم نیوز - وفاقی کابینہ: کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنیکی منظوری دیگی thumbnail 5

ہم نیوز – وفاقی کابینہ: کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنیکی منظوری دیگی

وفاقی کابینہ: کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنیکی منظوری دیگیکورونا: 40 سے 50سال والے افراد کی ویکسینیشن، رجسٹریشن کل سے شروع ہو گی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور و خوص کیا جائے گا۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ممنوعہ بورکے لائسنس سےمتعلق وفاقی وزارت داخلہ کی سمری پرغور کیا جائے گا۔

کابینہ پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے گی اس کے علاوہ پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اراکین کو گردشی قرضے کے پلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

کورونا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اورسعودی عرب کے ترقیاتی فنڈز کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔