بول نیوز اردو - پاکستان کے اور بھی مسائل ہیں حکومت کو ان پر توجہ دینی چاہئیے،چوہدری منظور thumbnail 13

بول نیوز اردو – پاکستان کے اور بھی مسائل ہیں حکومت کو ان پر توجہ دینی چاہئیے،چوہدری منظور

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پاکستان کے اور بھی مسائل ہیں حکومت کو ان پر توجہ دینی چاہئیے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور نے پاکستان کے نمبر 1 نیوز چینل بول نیوز کے پروگرام ’’بس بہت ہوگیا ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔

چوہدری منظور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیسز سے نہیں ڈرتی، پیپلزپارٹی نے جیلیں بھی کاٹی ہیں اور کوڑے بھی کھائے ہیں۔

چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ ن لیگ اسی طرح پی پی پر کیسز بناتی تھی آج ان پر کیسز بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم پر کیسز بن رہے ہیں کل پی ٹی آئی کی بھی باری آئے گی۔

چوہدری منظور نے یہ بھی کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ایک منظم طریقے سے کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 249 میں کسی قسم کی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی ہے ،نہ کوئی ہنگامہ آرائی ہوئی  ہے اور نہ ہی دھاندلی کی کوئی شکایت آئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور نے مزید کہا کہ این اے 249 میں کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا گیا ہے۔

Double Click 970 x 90

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں