بول نیوز اردو - پاکستان میں کورونا سے آج مزید 169 افراد جان کی بازی ہار گئے thumbnail 10

بول نیوز اردو – پاکستان میں کورونا سے آج مزید 169 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 169 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 18366 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 839344 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے 4 ،پنجاب میں کورونا سے 111 ، سندھ میں کورونا سے 9، اسلام آباد میں کورونا سے 2 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 43 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 18366 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4687 ، بلوچستان میں 239 ، خیبرپختونخوا میں 3466 ، آزاد کشمیر میں 491 ،اسلام آباد میں 693 ، گلگت بلتستان میں 107، پنجاب میں 8683 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 111 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 8683 ہوگئی ہے۔

Double Click 970 x 90

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں