بول نیوز اردو - پاکستان میں مزید 3705 افراد میں کورونا کی تشخیص thumbnail 10

بول نیوز اردو – پاکستان میں مزید 3705 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج  مزید 3705 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 839344 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 3705 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 1122، اسلام آباد میں 283، گلگت بلتستان میں 11 ، پنجاب میں 1600، خیبرپختونخوا میں 509، بلوچستان میں 112 جبکہ آزاد کشمیر میں 68 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 287642، بلوچستان میں 22776 ، خیبرپختونخوا میں 121099،اسلام آباد میں 76492 ، گلگت بلتستان میں 5341، پنجاب میں 308529 اور آزاد کشمیر میں 17465 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 1122 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 287642 ہوگئی ہے۔

Double Click 970 x 90

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں