بول نیوز اردو -  معروف بھارتی اداکارہ کا بھائی کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسا thumbnail 8

بول نیوز اردو –  معروف بھارتی اداکارہ کا بھائی کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسا

بھارت کی معروف اداکارہ اور بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی نکی تمبولی کا بھائی کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سالہ جتین تمبولی گزشتہ بیس دنوں سے اسپتال میں داخل تھا۔

بگ باس کی نکی تمبولی کے 29 سالہ بھائی کا کورونا وائرس سے انتقال

I can understand what people are feeling jinke ghar wale are positive.. My most of the family members are positive from last 9 days My mom My sister her kids 💔 they are fighter the way they r fighting with this virus specially my baby munchkins ❤️ ya Allah reham 🙏🏼 take care

— Aly Goni (@AlyGoni) May 4, 2021

اداکار نے عوام سے اپیل کی کہ علامات ظاہر ہونے پر فوری ٹیسٹ کرائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر علی گونی نے ٹیسٹ کرایا تھا جو کہ منفی آیا تھا۔

علی گونی نے مداحوں سے خاندان کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اداکار علی گونی نے ٹئٹ میں مزید بتایا کہ ان کی والدہ، بہن اور ان کے تین بھانجے کورونا سے متاثر ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ  گزشتہ 9 روز سے ان کا خاندان اس وبا سے لڑ رہا ہے۔

گزشتہ دنوں قبل بھارت کے رئیلیٹی شو 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اداکارہ روبینہ دلیک نے انسٹاگرام پر ایک اہم پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بگ باس 14 کی فاتح نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں ایک ماہ کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرسکوں گی کیونکہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اداکارہ روبینہ نے بتایا تھا کہ میں اب اگلے 17 دن تک اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں رہوں گی۔

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن لوگوں نے مجھ سے حالیہ 5 سے 7 دنوں میں ملاقات کی ہے، وہ براہِ کرم! اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

روبینہ دلیک کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد اُن کے لیے جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا نے شدت اختیار کی ہوئی ہیں اور دن با دن تیزی سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Double Click 970 x 90

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں