بول نیوز اردو - سعودی عرب میں عید کی تعطیلات کا اعلان thumbnail 13

بول نیوز اردو – سعودی عرب میں عید کی تعطیلات کا اعلان

سعودی عرب میں عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عید تعطیلات کا علان کردیا جس کے تحت سرکاری دفاتر میں 12 چھٹیاں ہوں گی جبکہ نجی شعبے صرف چار روز کے لئے بند ہونگے۔

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے مطابق سرکاری دفاتر میں 12 چھٹیاں ہوںگی ، سرکاری اداروں کے ملازمین کی عید تعطیلات جمعرات 6 مئی سے شروع ہوں گی اور 17 مئی کو چھٹی کا آخری دن ہوگا۔

پرائیویٹ سیکٹر اور بغیر منافع والے سیکٹر کے ملازمین کی عید تعطیلات چار دن کی ہوں گی، نجی سیکٹر میں عید تعطیلات 12 مئی سے 15 مئی تک ہوں گی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی نمازکے لیے مساجد کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارت اسلامی امور کے مطابق نمازعید طلوع آفتاب کے 15 منٹ بعد شروع کی جائے گی، چھوٹی بڑی تمام مساجد میں کورونا وباء سے بچاؤ کے انتظامات کیے جائیں گے جبکہ نمازی اپنے ساتھ ماسک اور جا نماز لائیں گے۔

Double Click 970 x 90

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں