بول نیوز اردو - اپوزیشن  کا  سب  سے  بڑا  مسئلہ  اپنے  کیسز  ہیں ،شوکت  یوسفزئی thumbnail 9

بول نیوز اردو – اپوزیشن کا سب سے بڑا مسئلہ اپنے کیسز ہیں ،شوکت یوسفزئی

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا سب سے بڑا مسئلہ اپنے کیسز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پاکستان کے نمبر 1 نیوز چینل بول نیوز کے پروگرام ’’بس بہت ہوگیا ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں الیکٹرانک ووٹنگ ہو رہی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کسی طرح ان کو اپنے کیسز میں ریلیف مل جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان الیکشن ریفارمز کی شروع سے بات کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ جن کو سسٹم سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے اٹھا لیتے ہیں اور پھر مخالفت کر دیتے ہیں۔

Double Click 970 x 90

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں